Tuesday, May 20, 2025

رنگ برنگے پھول


رنگ برنگے پھول 

نباء کی خاص کہانی


ایک خوبصورت صبح نباء اپنی امی کے ساتھ باغ میں چہل قدمی کے لیے نکلی۔


ہوا نرم تھی، پرندے چہچہا رہے تھے، اور ہر طرف پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔


نباء نے آنکھیں کھول کر اِدھر اُدھر دیکھا۔
امی! دیکھیں نا! یہ لال گلاب، پیلے سورج مکھی، نیلے پھول، اور سفید موتیا کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔


امی نے مسکرا کر کہا
ہاں بیٹا، یہ سب پھول اللہ نے بنائے ہیں۔
ہر رنگ، ہر خوشبو، ہر پتّی، اللہ کی خاص کاریگری ہے۔


نباء نےایک گلاب کو چھو کر سونگھا، اور اس کی آنکھیں

 چمکنے لگیں۔


امی کیا جنت میں بھی ایسے پھول ہوں گے ؟ 


امی نے آسمان کی طرف دیکھا اور نرمی سے کہا:
ہاں بیٹا، جنت میں ایسے پھول ہوں گے جو ہم نے کبھی دیکھے بھی نہیں!
ایسے رنگ، ایسی خوشبو، جو دنیا میں کہیں نہیں۔
قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ جنت میں وہ چیزیں ہوں گی،
جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا، کسی کان نے نہیں سنا، اور دل نے کبھی سوچا بھی نہیں۔


نباء نے حیرت سے کہا:

واہ! کیا میں بھی وہاں جا سکتی ہوں؟


امی نے نباء کا ہاتھ پکڑا اور کہا
اگر ہم اچھے بنیں، سچ بولیں، اللہ کی عبادت کریں، اور اللہ کو یاد رکھیں ، 
تو ہاں، ان شاء اللہ ہم سب جنت جائیں گے۔


نباء نے مسکرا کر کہا
میں روز سبحان اللہ کہوں گی جب پھول دیکھوں گی،
تاکہ اللہ خوش ہو جائے۔


اس دن کے بعد، نباء جہاں بھی پھول دیکھتی،
وہ رک کر کہتی

سبحان اللہ! اللہ کتنا پیارا ہے


اور دل میں دُعا کرتی۔۔۔ 


یا اللہ! مجھے جنت کے پھولوں کے درمیان کھیلنا ہے


No comments:

Post a Comment